EasyShare کی رازداری کی پالیسی


محترم صارف،
vivo موبائل کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ‎(vivo Mobile Communication Co., Ltd.)‎ اور اس کے عالمگیر ذیلی ادارے (جنہیں اس کے بعد "vivo"، "ہم"، "ہمیں" یا "ہمارا" کے حوالے سے ذکر کیا گیا ہے) آپ کی رازداری کا احترام کرتے ہیں اور آپ کی ذاتی معلومات کے تحفظ کی ہم اپنی بہترین کوشش کریں گے۔ EasyShare کی رازداری کی پالیسی ("یہ پالیسی") EasyShare ایپ (یہ ایپ اور اس سے متعلقہ مواد مجموعی طور پر "یہ/اس سروس" کے بطور معروف ہے) کے استعمال کے دوران صارف کی معلومات کی جمع آوری، اس پر کارروائی، اس کے اسٹوریج، ترسیل، اور تحفظ پر لاگو ہوتی ہے۔ براہ کرم یہ سروس استعمال کرنے سے پہلے اس پالیسی کو پڑھ کر سمجھ لیں اور اس سے اتفاق کریں۔ آپ کو خاص طور پر جلی حروف میں درج مواد پڑھ لینے کی یاد دہانی کرائی جاتی ہے۔
یہ سروس استعمال کرکے، آپ نے اس رازداری کی پالیسی میں درج تمام شرائط کو پڑھ لیا ہے، اس سے متفق ہیں اور اسے قبول کرتے ہیں۔ ہم اس رازداری کی پالیسی کے تقا‍ضوں کے مطابق اس سروس کی فراہمی کی لازمیت اور کارگزاری کیلئے آپ کی معلومات کا استعمال اور تحفظ کریں گے۔

1. صارف کے مواد کی ترسیل‎
‎(1)‎ آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اس سروس کو اس ڈیوائس پر موجود روابط، SMS پیغامات، کال لاگز، کیلنڈرز، ایپس، نوٹس، تصاویر، موسیقی، ویڈیوز، ریکارڈنگ، ترتیبات اور اس سروس کے ذریعے تعاون یافتہ دیگر قابل مواد (جنہیں مجموعی پر "صارف کے مواد" کے حوالے سے ذکر کیا گیا ہے) رو بہ رو انداز میں دیگر مجاز ڈیوائس پر منتقل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
(2) جب آپ مخصوص قسم کا صارف کا مواد (مثلاً، آپ کی ڈیوائس پر موجود تصاویر) پہلی بار ترسیل کریں گے تب ہم آپ سے اس مواد تک رسائی حاصل کرنے کیلئے آپ کی پیشگی اجازت طلب کریں گے۔
(3) کچھ صارف کا مواد اس سروس کے انٹرفیس پر تصاویر، مجردات یا دیگر قابل منتقلی شکلوں میں ڈسپلے کیا جائے گا۔ جو مواد ڈسپلے کرنا ہے اسے اتفاقی طور پر تیار کیا جائے گا اور آپ کی ڈیوائس میں اسٹور شدہ صارف کے مواد کی بنیاد پر اسے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
(4) صارف کا مواد ترسیل کے ایک واحد موقع پر اسے موصول کرنے کیلئے مجاز کسی مخصوص ڈیوائس پر ترسیل کیا جا سکتا ہے۔ ہم صرف صارف کے مواد کو ایک ڈیوائس سے دوسری پر ترسیل کرنے میں مدد کرتے ہیں، اور ہم کسی اور شکل میں اسے آپ سے موصول، حاصل، اس پر کارروائی یا اسے استعمال نہیں کریں گے۔

2. معلومات جو ہم اکٹھا کرتے ہیں‎
‎(a) آپ کی ڈیوائس کی معلومات: جب آپ مخصوص ڈیوائس پر یہ سروس استعمال کریں گے تب ہم اس ڈیوائس سے معلومات اکٹھا کر سکتے ہیں، جس میں IMEI اور/یا دیگر ڈیوائس کے شناخت کاران، ڈیوائس کا ماڈل، ڈیوائس کا نام، اور سسٹم ورژن شامل ہیں۔ اس طرح کی معلومات جلدی سے خرابیوں کا تعین کرنے، آپ کو متعامل فیڈ بیک کی خصوصیت فراہم کرنے اور آپ کی ڈیوائس کے ورژن اور ماڈل کا تعین کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں تاکہ بروقت انداز میں ڈیوائس کی بہتر کاری کی جائے اور اپ ڈیٹ کے اشارے اور کوئی آٹو اپ ڈیٹ سروس فراہم کی جائے۔
‎(b) IP پتہ: ویب شیئر اور دیگر متعلقہ فنکشنز آپ کے استعمال کرنے پر، ہمیں فنکشن کو فعال کرنے کیلئے حسب تقاضا آپ کا IP پتہ اکٹھا کرنے کی ضرورت ہوگی، اور ہم اس طرح کی معلومات کو LAN کنیکشن اور سرور کی تصدیق کے مقاصد سے استعمال کریں گے۔ ہم اس طرح کی معلومات صرف تبھی اکٹھی کریں گے جب آپ متعلقہ فنکشنز استعمال کریں گے۔
‎(c) MAC پتہ: ملٹی اسکرین فنکشن آپ کے استعمال کرنے اور PC تلاش کر کے مربوط ہونے پر، ہمیں آپ کی ڈیوائس کا MAC پتہ اکٹھا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے (اس طرح کی معلومات کو صرف آپ کی ڈیوائس پر استعمال کیا جائے گا اور سرور پر اپ لوڈ نہیں کیا جا ئے گا)۔
‎‎(d)‎ آپ کے لاگ کی معلومات: اس سروس کے آپ کے استعمال کے دوران، ہم اس سروس کے ذریعے تیار کردہ لاگ کی معلومات اکٹھا کریں گے، جس میں استعمال کا دورانیہ، ترسیل کردہ ڈیٹا کا سائز، ڈیٹا کی قسم، اور متعین ایپ پیکیج کا نام (اگر قابل اطلاق ہو تو) بلا تحدید شامل ہیں۔ ہم آپ سے لاگ کی جو معلومات اکٹھا کریں گے انہیں صرف بنیادی سروسز فراہم کرنے اور اس سروس کے آپ کے استعمال کے دوران کسی موجودہ اور امکانی مسائل کا تجزیہ کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ اس سے آپ کی شناخت نہیں ہوگی۔
(e) آپ کی عمل آوری کی معلومات: آپ کی ڈیوائس Wi-Fi یا کسی دیگر مفت نیٹ ورک سے مربوط ہونے پر، ہم وقتاً فوقتاً اس سروس کے ساتھ آپ کے اعمال کے بارے میں معلومات اکٹھا کریں گے، جس میں صفحہ کے ری ڈائریکٹس اور اعمال جیسے تھپتھپانا، ترتیبات اور ایپ سے خارج ہونا بلا تحدید شامل ہیں۔ عملی معلومات کو صارف کے ذریعے سروس کے آپریشن کو ٹریک اور اس کا تجزیہ کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا، تاکہ ہم اپنے پروڈکٹ اور سروسز کو بہتر بنا سکیں اور صارف کے تجربے میں اصلاح کر سکیں۔ ہم اس معلومات کو مخصوص افراد کا حوالہ دینے یا انہیں شناخت کرنے کیلئے استعمال نہیں کریں گے، نہ ہی ہم اس پر نیت کا فیصلہ یا رویہ جاتی تجزیہ انجام دیں گے۔

3. اجازتیں‎
‎اس سروس کے فنکشنز کو فعال کرنے کیلئے اسے ڈیوائس کی کچھ اجازتیں مطلوب ہوتی ہیں۔ مخصوص اجازتیں اور اجازت دہندگی کے مقاصد نیچے دیکھیں:
(a) بلوٹوتھ/Wi-Fi: بلوٹوتھ/Wi-Fi کی اجازت ڈیوائسز کو دریافت کرنے اور انہیں جوڑنے کیلئے مطلوب ہوتی ہے۔
(b) نیٹ ورک: نیٹ ورک کی اجازت سروس ورژن کو اپ ڈیٹ یا اپ گریڈ کرنے کیلئے مطلوب ہوتی ہے۔
(c) موبائل نیٹ ورک فعال/غیر فعال کرنا: فون کلون فنکشن استعمال کرتے وقت، آپ کو ہاٹ اسپاٹ کنکشن قائم کرنا ہوتا ہے۔ مجاز ڈیوائس کے ذریعے ڈیٹا کی کھپت روکنے کیلئے، ہم آپ کی ڈیوائس کے موبائل نیٹ ورک کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔
(d) مقام: مقام کی اجازت بلوٹوتھ اور Wi-Fi کی دریافت کیلئۓ آپ کے فون کا MAC پتہ حاصل کرنے کیلئے مطلوب ہوتی ہے۔
‎(e) SMS/روابط/کال لاگز: فون کلون فنکشن استعمال کرتے وقت، آپ کو ڈیوائسز کے بیچ اس طرح کے مواد کی ترسیل کرنے اور ڈپلیکیٹ کو ہٹانے کیلئے اپنے SMS/روابط/کال لاگز تک پڑھنے/لکھنے کی رسائی فعال کرنی ہوتی ہے۔
(f) آڈیو ریکارڈنگ: اسکرین مررنگ فنکشن استعمال کرتے وقت، آپ کو اسکرین کی آواز ریکارڈ کرنے اور اصل وقت میں اسے مرر کرنے کیلئے آڈیو ریکارڈنگ کی اجازت فعال کرنی ہوتی ہے (محیط آواز ریکارڈ نہیں کی جا سکتی ہے)۔
(g) اسکرین ریکارڈنگ: اسکرین مررنگ فنکشن استعمال کرتے وقت، آپ کو اسکرین ریکارڈ کرنے اور اصل وقت میں اسے مرر کرنے کیلئے اسکرین ریکارڈنگ کی اجازت فعال کرنی ہوتی ہے۔
(h) کیمرا: ڈیوائس کا کنکشن قائم کرنے اور مواد ترسیل کرنے، یا تصویر لے کر اور اسے اپ لوڈ کرکے اپنی پروفائل تصویر سیٹ کرنے کیلئے QR کوڈ اسکین کرتے وقت، آپ کو کیمرے کی اجازت فعال کرنی ہوتی ہے۔
(i) اطلاع: اگر آپ ملٹی اسکرین فنکشن استعمال کرتے ہیں اور اطلاعات کو فعال کرتے ہیں تو، آپ کو اطلاع کی اجازت کو فعال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
(j) فون: اگر آپ ملٹی اسکرین فنکشن استعمال کرتے ہیں اور PC کی معرفت کالز موصول کرتے ہیں تو، آپ کو فون کی اجازت کو فعال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
مذکورہ بالا اجازتیں صرف اس سروس کے متعلقہ فنکشنز کو پہچاننے کیلئے فعال کی جائیں گی۔ براہ کرم باقی یقین رکھیں کہ یہ سروس تب آپ کی اجازتوں تک رسائی حاصل نہیں کرے گی جب آپ اس سروس کا فنکشن استعمال نہیں کریں گے۔

4. شیئرنگ
شیئرنگ سے مراد آپ کی ذاتی معلومات کو دیگر ذاتی معلومات کے کنٹرولرز کو فراہم کرنا ہے، جہاں دونوں فریقوں کو ذاتی معلومات پر آزادانہ کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔ قوانین اور ضوابط کے تقاضوں کی تعمیل میں، ہم آپ سے جو معلومات اکٹھی کرتے ہیں انہیں درج ذیل حالات کے تحت شیئر کیا جا سکتا ہے:
(a) vivo کے استفادہ کنندگان کے ساتھ شیئر کریں: لازمی سروسو فعال کرنے یا جامع آڈٹ اور تجزیہ انجام دینے کیلئے، ہم آپ سے اکٹھا کردہ معلومات اپنے الحاق یافتگان کے ساتھ یا vivo کے اندر شیئر کر سکتے ہیں۔
(b) مجاز پارٹنرز کے ساتھ شیئر کرنا:: اس سروس یا EasyShare کی جو متعلقہ سروسز آپ استعمال کرتے ہیں ان ہیں فعال کرنے کیلئے لازمی ہونے پر ہم اپنے مجاز پارٹنرز کے سامنے آپ کی کچھ غیر ذاتی معلومات کا افشاء کر سکتے ہیں۔ اس طرح کی معلومات کو آپ کی ڈیوائس کے شناخت کار سے مربوط نہیں کیا جائے گا نہ ہی آپ کو شناخت کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

5. افشاء
عام طور پر، ذاتی معلومات کا افشاء عوام کے سامنے نہیں کیا جانا چاہیے۔ تاہم، ہم قوانین اور ضوابط کے تعین کے مطابق یا عدالتی اور سرکاری ایجنسیوں کے تقاضے کے مطابق متعلقہ لازمی جوابدہی انجام دینے کیلئے آپ کی پیشگی منظوری کے بغیر آپ کی کچھ ذاتی معلومات کا افشاء کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم آپ کی ذاتی معلومات کی سکیورٹی کا سختی کے ساتھ تحفظ کریں گے اور کسی بھی غیر متعلق فریق ثالث کے سامنے اس کا افشاء نہیں کریں گے۔

6. نابالغوں کے ڈیٹا پر کارروائی کرنا
ہم نابالغوں کی رازداری کا تحفظ کرنے پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور والدین/سرپرست حضرات کیلئے نابالغوں کی سرگرمیوں اور مشغلوں پر سرگرمی کے ساتھ توجہ دینے کی وکالت کرتے ہیں۔ (نابالغوں کی عمر کا تعین آپ کے ملک کے قوانین اور ہر ملک اور علاقے کے ثقافتی طرز عمل کے مطابق کیا جاتا ہے۔) ہم صارفین کے بطور نابالغوں کو ہدف نہیں بناتے ہیں اور جان بوجھ کر نابالغوں کا ڈیٹا اکٹھا نہیں کریں گے۔ اگر آپ (والدین/سرپرست) کو پتہ چلتا ہےکہ آپ کے نابالغ فرد کا ذاتی ڈیٹا آپ کی پیشگی منظوری کے بغیر اکٹھا کیا گیا ہے تو، براہ کرم اسے حذف کرنے کیلئے ہم سے رابطہ کریں اور یقینی بنائیں کہ وہ نابالغ فرد متعلقہ سروسز کو ان سبسکرائب کر دیتا ہے یا ان کا استعمال روک دیتا ہے۔

7. سرحد پار ترسیل
اس سروس کے ذریعے عوامی جمہوریہ چین کے اندر اکٹھا اور تیار کردہ ذاتی معلومات کو عوامی جمہوریہ چین میں اسٹور کیا جائے گا اور اس میں سرحد پار ترسیل شامل نہیں ہے۔ اگر اس سروس کیلئے سرحد پار ترسیل مطلوب ہو تو ہم قوانین، انتظامی ضوابط، اور متعلقہ حکام کے تقاضوں پر سختی سے عمل کریں گے اور آپ کی واضح منظوری دوبارہ حاصل کرنے کیلئے تفصیلی مقاصد، ترسیل کے مقام اور تکنیکی تحفظ کے اقدامات سے آپ کو پیشگی طور پر مطلع کریں گے۔

8. معلومات کی سکیورٹی اور تحفظ
ہم سیکیورٹی کے معقول اقدامات اور پروگراموں کے ساتھ آپ کی ذاتی معلومات کا تحفظ کریں گے، جس میں سکیورٹی جانچیں اور مرموز کاری کے ٹولز اور سافٹ ویئر بلا تحدید شامل ہیں۔ صرف نیٹ ورک منتظمین اور ڈیٹا کو جاننے کی ضرورت رکھنے والے متعلقہ اہلکار کو ہی اکٹھا کردہ ڈیٹا تک داخلی رسائی حاصل ہے۔ اگر ہم یہ سروس آپریٹ کرنا روک دیں گے یا اگر آپ یہ سروس استعمال کرنا بند کر دیں گے تو ہم آپ کی مزید کوئی معلومات اکٹھا یا استعمال نہیں کریں گے اور ہم نے آپ کی جو معلومات اسٹور کی ہیں انہیں گمنام بنا دیں گے یا حذف کر دیں گے۔

9. معلومات کا نظم و نسق
(1) آپ اپنی ذاتی معلومات کی بابت استفسار، انہیں تبدیل یا حذف کرنے کی درخواست جمع کروانے کیلئے ‎ہمارے آن لائن سروس ایجنٹس کی معرفت ہم سے رابطہ کرنے کیلئے ہماری کسٹمر سروس کو کال یا vivo.com ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ آپ کی ذاتی معلومات کی سکیورٹی کے بہتر تحفظ کیلئے ہم آپ کی درخواست قبول کرنے سے پہلے آپ کی شناخت کی تصدیق کر سکتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ درخواست ذاتی معلومات کے موضوع یا ان کے مجاز نمائندے کی طرف سے دی گئی ہے۔ براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ کی درخواست مخصوص اور قابل عمل ہے۔ ہم 15 کاروباری دنوں کے اندر قبول کردہ درخواستوں پر عمل کرنے کی اپنی بہترین کوشش کریں گے۔
(2) اپنی ڈیوائس پر متعلقہ فنکشنز کو غیر فعال کر کے یا ہم سے رابطہ کر کے، آپ اپنی ذاتی معلومات کو اکٹھا کرتے رہنے کی جو اجازت ہمیں دیتے ہیں اس کی گنجائش کو تبدیل کر یا اپنی اجازت واپس لے سکتے ہیں۔ براہ کرم سمجھ لیں کہ کچھ سروس فنکشنز کی کارکردگی مخصوص بنیادی ذاتی معلومات تک رسائی کی طالب ہوتی ہے۔ اپنی منظوری یا اجازت آپ کے واپس لینے کے بعد، ہم آپ کو متعلقہ سروس مزید فراہم نہیں کر سکیں گے، نہ ہی ہم آپ کی متعلقہ ذاتی معلومات پر کارروائی کریں گے۔ تاہم، اپنی منظوری یا اجازت واپس لینے سے آپ کی اجازت کی بنیاد پر ازیں قبل انجام دی گئی ذاتی معلومات کی کارروائی متاثر نہیں ہوگی۔

10. اظہار لا تعلقی‎
‎اس رازداری کی پالیسی نے vivo کے نجی ڈیٹا کے تحفظ کے معیارات کو بتایا ہے۔ vivo سختی سے ان معیارات پر عمل کرے گی اور آپ کی ذاتی معلومات کے تحفظ اور ڈیٹا کی سکیورٹی کیلئے تمام مناسب اور قابل عمل اقدمات اختیار کرے گی۔ تاہم، براہ کرم یہ بات جان لیں اور سمجھ لیں کہ vivo تمام عوامل کو یا فریقین ثالث جس طریقے سے آپ کی معلومات اور ڈیٹا کو اکٹھا اور استعمال کرتے ہیں اسے کنٹرول کرنے سے قاصر ہے، نیز کوئی بھی اقدام پوری طرح سے بے چوک نہیں ہو سکتا ہے۔ لہذا ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ کسی بھی حال میں آپ کے ڈیٹا اور معلومات کا افشاء نہیں ہوگا۔ یہ رازداری کی پالیسی صرف اس پر لاگو ہوتی ہے کہ کس طرح vivo معلومات کو اکٹھا، استعمال اور شیئر کرتی ہے، لیکن فریقین ثالث کی فراہم کردہ سروسز اور فریقین ثالث جس طریقے سے معلومات کو اکٹھا، استعمال اور شیئر کرتے ہیں اس پر لاگو نہیں ہوتی ہے۔ ہم فریقین ثالث کے ذریعے آپ کی معلومات کی جمع آوری اور/یا استعمال کے سلسلے میں کوئی وارنٹی نہیں دیتے اور vivo سے غیر منسوب معلومات اور ڈیٹا کے افشاء کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کریں گے۔

11. اس پالیسی کے بارے میں‎
‎vivo وقتاً فوقتاً اس پالیسی کو اپ ڈیٹ یا اس میں ترمیم کرنے کا حق محفوظ رکھے گی۔ اس رازداری کی پالیسی کی شرائط تبدیل ہو جانے پر، vivo اپ ڈیٹ شدہ ورژن کو متعلقہ صفحات پر ڈسپلے کرے گی۔ اگر شرائط میں ہونے والی تبدیلیوں کا آپ کے مفادات پر نمایاں اثر پڑتا ہے تو ہم نمایاں انداز میں آپ کو مطلع کریں گے یا آپ کی اجازت دوبارہ حاصل کریں گے ۔ اس سروس کے آپ کے استعمال اور مسلسل استعمال کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس پالیسی اور اس کی اپ ڈیٹس سے متفق ہیں۔ اگر آپ اس پالیسی سے متفق نہیں ہیں تو براہ کرم سروس استعمال مت کریں یا برا کرم رہیں یا اپنی ڈیوائس پر سروس کو غیر فعال کر دیں۔ آپ اس پالیسی کا تازہ ترین ورژن اپنی ڈیوائس کی ترتیبات میں تلاش کر سکتے ہیں۔

12. ہم سے رابطہ کریں‎
‎اگر آپ کا کوئی سوال، تبصرہ یا تجویز ہو تو براہ کرم ہماری کسٹمر سروس ہاٹ لائن کو ‎400-678-9688‎ پر کال کریں یا ‎‎https://www.vivo.com‎ کو ملاحظہ کر کے ہمارے آن لائن سروس ایجنٹس کی معرفت ہم سے رابطہ کریں۔
اگر آپ ہمارے جواب یا نپٹارے سے مطمئن نہیں ہیں تو، آپ عدالتی دائرہ اختیار کے مدنظر ڈانگ گوان نمبر 2 پیوپلز کورٹ (ٹیلیفون: 0769-89889888) کے پاس ایک درخواست جمع کرا کر، یا صنعتی انضباطی انجمن یا سرکاری انضباطی اداروں سے مدد حاصل کر کے خارجی طریقے اختیار کر سکتے ہیں۔

کاپی رائٹ ‎©2016-موجودہ vivo Mobile Communication Co., Ltd.‎‎ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
رجسٹرڈ پتہ: No. 168, Jinghai East Road, Chang'an Town, Dongguan City, Guangdong Province, People's Republic of China
آخری تجدید: 9 نومبر 2020