EasyShare صارف کا سروس کا معاہدہ


محترم صارف،
EasyShare (جس کو اس کے بعد "یہ/اس سروس" کے حوالے سے ذکر کیا گیا ہے) vivo Mobile Communication Co., Ltd.‎ اور اس کے عالمگیر الحاق یافتہ ذیل اداروں (جنہیں اس کے بعد "vivo"، "ہم"، "ہمیں"، یا "ہمارا" کے حوالے سے ذکر کیا گیا ہے) کے ذریعہ چلائی جاتی ہے۔ یہ صارف کا سروس کا معاہدہ آپ (صارف) اور vivo Mobile Communication Co., Ltd.‎ اور اس کے لائسنس دہندہ کے بیچ قابل نفاذ قانونی معاہدہ ہے۔
اس معاہدے کی رو سے، آپ وہ طریقہ جس کے ذریعہ vivo آپ کو یہ سروس فراہم کرتی ہے، وہ اصول جن پر آپ یہ سروس استعمال کرتے ہوئے عمل کریں گے، یہ سروس اور اس کی متعلقہ خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں vivo کے بیانات اور دیگر اہم معلومات کو سمجھ لیں گے۔ براہ کرم یہ معاہدہ بغور پڑھیں اور اظہار لا تعلقی اور تنازعہ کے دائرہ اختیار اور معلومات کی جمع آوری کی شرائط پر خصوصی توجہ دیں۔ اس سروس تک رسائی حاصل کرنے اور اسے استعمال کرنے کیلئے، آپ کی عمر کم از کم 18 سال ہونا یا اپنے علاقے میں بلوغت کی عمر کو پہنچ جانا ضروری ہے۔ اگر آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے تو یہ سروس استعمال کرنے کیلئے آپ کو اپنے والدین یا قانونی سرپرست کی منظوری لینی ہوتی ہے۔ یہ معاہدہ پڑھتے وقت نابالغوں کےساتھ ان کے قانونی سرپرست کو ہونا چاہیے۔ سافٹ ویئر کو ڈاؤن لود اور انسٹال کرنے اور یہ سروس استعمال کرنے کا انتخاب کرکے، آپ نے اس معاہدے کی تمام شرائط کو قبول کیا ہے اور vivo کے ساتھ قانونی طور پر ایک واجب التعمیل معاہدہ کیا ہے۔

1. اس سروس کے بارے میں‎
‎یہ سروس ڈیوائسز کے بیچ فائل کی منتقلی، فون کلون، ڈیٹا بیک اپ اور اسمارٹ مررنگ جیسے فنکشنز فراہم کرنے کیلئے بنائی گئی ہے تاکہ مواد کی منتقلی اور اسکرین مررنگ کیلئے آپ کے تقاضے جلدی سے پورے ہوں۔ اس کے اصل فنکشنز میں شامل ہیں:
(1) ذاتی معلومات کی ترتیبات: آپ یہ سروس استعمال کرنے کیلئے اپنا عرفی نام اور پروفائل تصویر سیٹ کر سکتے ہیں۔
(2) فائل کی منتقلی: آپ یہ سروس دوسری ڈیوائس کے ساتھ کنکشن قائم کرنے اور روابط، SMS پیغامات، کال لاگز، کیلنڈر، ایپس، نوٹس، تصاویر، موسیقی، ویڈیوز، ریکارڈنگز، ترتیبات اور اس سروس سے تعاون یافتہ دیگر مواد (جنہیں مجموعی طور پر "صارف کا مواد" کے حوالے سے ذکر کیا گیا ہے) دوسری ڈیوائس سے/پر رو بہ رو انداز میں موصول کرنے/ترسیل کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔
نوٹ: اس سروس کا iOS ورژن صرف روابط، تصاویر، ویڈیوز اور موسیقی کی منتقلی کا تعاون کرتا ہے۔
(3) ویب شیئر: آپ اپنے کمپیوٹر کے ویب صفحہ سے کنکشن قائم کرنے کیلئے یہ سروس استعمال کر سکتے ہیں، جو آپ کو اپنے فون اور کمپیوٹر کے بیچ جلدی سے فائلیں منتقل کرنے کا اہل بناتا ہے۔
(4) فون کلون: آپ سروس کے صفحہ پر درج ہدایات پر عمل کرکے ڈیٹا بھیجنے کیلئے پرانے فون کو اور ڈیٹا موصول کرنے کیلئے نئے فون کو حسب ضرورت منتخب اور ڈیوائسز کو مربوط کر سکتے ہیں تاکہ اپنا فون بدلتے وقت آسانی سے ڈیٹا کو منتقل کیا جا سکے۔
(5) ڈیٹا بیک اپ: اپنے کمپیوٹر کے ساتھ ایک کنکشن قائم کر کے، آپ اپنے فون پر موجود ڈیٹا کا بیک اپ بنا سکتے یا اپنے کمپیوٹر پر اسے محفوظ کر سکتے ہیں یا ڈیٹا کو کبھی بھی اپنے فون پر بحال کر سکتے ہیں۔ تعاون یافتہ ڈیٹا میں روابط، SMS پیغامات، کال لاگز، کیلنڈر، ایپس، نوٹس، تصاویر، موسیقی، ویڈیوز، ریکارڈنگز اور ترتیبات شامل ہیں۔
(6) اسمارٹ مررنگ: آپ اپنی ڈیوائس کی اسکرین کو اصل وقت میں PC یا TV پر مرر کرنے کیلئے یہ سروس استعمال کر سکتے ہیں۔
(7) متعدد اسکرین: آپ یہ سروس استعمال کر کے فائل ٹرانسفر، ڈاؤن لوڈ، اطلاع کا ڈسپلے، فائلیں کھولنا اور ان میں ترمیم کرنا، کالز کا جواب دینا اور دیگر فنکشنز کے ذریعے دوسری ڈیوائسز (جیسے کمپیوٹرز اور فونز) کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں۔
(8) مخصوص تعاون یا نئے فنکشنز آپ کے سافٹ ویئر ورژن کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ سوالات کیلئے، براہ کرم ہماری کسٹمر سروس سے رابطہ کریں۔
(9) اگر آپ اس سروس کے ذریعے فریق ثالث کی سروس کو استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو براہ کرم سروس کو استعمال کرنے سے پہلے فریق ثالث فراہم کنندہ کے متعلقہ معاہدے کو پڑھ لیں۔ فریق ثالث کی سروس کے آپ کے استعمال سے کوئی تناز‏عہ پیدا ہونے کی صورت میں، آپ اپنے طور پر تصفیہ کیلئے فریق ثالث سروس فراہم کنندہ سے رابطہ کریں گے۔

2. سافٹ ویئر لائسنس
1) لائسنس کی منظوری: vivo یہاں پر مذکور شرائط کے مطابق یہ سافٹ ویئر اور اس سے متعلق دستاویزات استعمال کرنے کیلئے آپ کو محدود، غیر جامع، اور ناقابل منتقلی لائسنس دیتی ہے، لیکن آپ کو اس سروس کا ضمنی لائسنس دینے کا حق نہیں ہے۔
2) لائسنس کی پابندیاں:
a) آپ اس سافٹ ویئر کو غیر تجارتی مقاصد کیلئے ایک واحد موبائل ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ، انسٹال اور استعمال کر سکتے ہیں۔ جب تک vivo واضح طور پر بصورت دیگر اجازت نہ دے یا یہاں پر درج پابندیاں قابل اطلاق قانون کی رو سے واضح طور پر ممنوع قرار نہ دی جائیں، آپ یہ کام نہیں کریں گے: (i) دوسرے افراد کو یہ سافٹ ویئر استعمال کرنے کی اجازت دینا؛ (ii) اس سافٹ ویئر/دستاویزی شہادت میں ترمیم، اس کی تقلیب، اس میں متضاد انجینئرنگ، اسے غیر مرتب یا غیر اسمبل کرنا، یا سافٹ ویئر/دستاویزی شہادت کی بنیاد پر استنباطی کام تخلیق کرنا؛ (iii) اس سافٹ ویئر/دستاویزی شہادت کو دوبارہ پیش کرنا (سروسنگ/بدلنے کیلئے بیک اپ کی اجازت ہے، لیکن اسے کسی کمپیوٹر پر انسٹال یا استعمال نہیں کیا جائے گا اور سروس/بدلی مکمل ہو جانے پر فوری طور پر حذف/ضائع کر دیا جائے گا۔ اس سافٹ ویئر کے کسی اور بیک اپ کو اس معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔)؛ (iv) اس سافٹ ویئر/دستاویزی شہادت کو کرایے پر دینا، منتقل کرنا یا اس کا ضمنی لائسنس دینا؛ یا اس سافٹ ویئر/دستاویزی شہادت کے اپنے حقوق دوسروں کو تفویض کرنا؛ (v) اس سافٹ ویئر/دستاویزی شہادت سے ملکیت کا کوئی اقرار نامہ یا لیبل ہٹانا؛ یا (vi) اس سافٹ ویئر میں دیگر سافٹ ویئر شامل کرنا یا اس آپریٹنگ سسٹم/سافٹ ویئر کے ساتھ دوسرے سافٹ ویئر کو ملانا۔
b) آپ یہ سافٹ ویئر/دستاویزی شہادت صرف تمام متعلقہ قوانین کے مطابق استعمال کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔
c) آپ اس سروس کو کسی غیر قانونی مقاصد کے مدنظر، اجازت دہندگی کے بغیر اس سروس کی مصیبت زدگیوں کو اسکین کرنے کی کوشش کرنے یا کوئی ایسا عمل انجام دینے کیلئے استعمال نہیں کریں گے جس سے معمول کے نیٹ ورک کی پیغام رسانی سروس میں خلل پڑتا ہو (جیسے اس سروس کے معمول کے عمل میں خلل ڈالنا اور جان بوجھ کر وائرس منتقل کرنا)۔

3. املاک دانش کا بیان‎
‎اس سافٹ ویئر/دستاویزی شہادت کی ملکیت اور املاک دانش vivo (بشمول تمام متعلقہ سپلائروں/لائسنس دہندگان) کو حاصل ہیں۔ اس سافٹ ویئر کی معرفت آپ جس مواد (بشمول اس سافٹ ویئر کی میڈیا پریزنٹیشن فائلوں میں موجود مواد) تک رسائی حاصل کرتے ہیں اس کی ملکیت اور املاک دانش اب بھی متعلقہ مواد کے مالک کو حاصل ہیں اور وہ متعلقہ کاپی رائٹ یا دیگر قابل اطلاق قوانین کے ذریعے تحفظ یافتہ ہیں۔ یہ لائسنس آپ کو اس طرح کے مواد کا کوئی حق نہیں دیتا ہے۔

4. سافٹ ویئر انسٹالیشن اور اپ ڈیٹ کے بارے میں‎
‎آپ یہ سافٹ ویئر vivo کے نامزد اسٹور یا آفیشیل چینل سے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر سکتے ہیں۔ کسی وائرس یا میلویئر سے آپ کو بچانے کیلئے، براہ کرم اسے غیر آفیشیل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ مت کریں۔ آپ ایک ایسا سافٹ ویئر ورژن بھی منتخب کریں گے جو آپ کی ڈیوائس کے ماڈل کے ساتھ مطابقت پذیر ہو یا ورژن کو خود سے اپ ڈیٹ کریں گے۔ سافٹ ویئر کے استعمال، عملی تعاون اور سافٹ ویئر ورژن اورآپ کی ڈیوائس کے ماڈل کے بیچ غیر مطابقت پذیری کے سبب ڈیوائس کو لنک کرنے سے متعلق کوئی مسائل آپ خود برداشت کریں گے۔
سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ اور اپ ڈیٹ کے دوران ڈیٹا ٹریفک اور چارجز لگ سکتے ہیں (آپ کے کیریئر کے ساتھ مشروط ہے) اور آپ خود برداشت کریں گے۔

5. صارف کے حلف نامے اور وارنٹیز
اس معاہدے کی تعمیل میں، آپ اپنی پروفائل تصویر اور عرفی نام سیٹ کرنے، فائلیں اور ڈیٹا ترسیل کرنے اور اپنی اسکرین مرر کرنے کیلئے یہ سروس استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ یہ سروس قوانین اور ضوابط کے مطابق استعمال کریں گے اور (حسب ضرورت ترتیبات اور EasyShare کی معرفت) یہ سروس کسی ایسی معلومات کی اشاعت کیلئے استعمال نہیں کریں گے جس سے ملکی قوانین، ضوابط اور پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔ اس طرح کی معلومات میں بلا تحدید شامل ہے:
(a) آئین کے ذریعے متعین کردہ بنیادی اصولوں کے برخلاف معلومات؛
(b) ایسی معلومات جو ملکی سلامتی یا اتحاد کو خطرے میں ڈالتی ہوں، ریاستی رازوں کو مشتہر کرتی ہوں، یا ضمنی ورژن کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں؛
(c) ایسی معلومات جو ملک کے وقار اور مفادات کیلئے ضرر رساں ہوں؛
(d) ایسی معلومات جو نسلی منافرت یا امتیاز کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں یا نسلی اتحاد کو کھوکھلا کرتی ہوں؛
(e) ایسی معلومات جو ملکی مذہبی پالیسیوں کو کھوکھلا کرتی ہوں یا مسلک اور جاگیردارانہ تسلط پھیلاتی ہوں؛
(f) ایسی معلومات جو افواہیں پھیلاتی ہوں، سماجی امن و امان میں خلل ڈالتی ہوں یا معاشرے کے استحکام کو کھوکھلا کرتی ہوں؛
(g) ایسی معلومات جو عریانیت، فحش نگاری، جوئے بازی، تشدد، قتل، دہشت پھیلاتی ہو یا جرائم کی ترغیب دیتی ہوں؛
(h) ایسی معلومات جو رسوا کن یا حقارت آمیز ہوں یا جن سے دوسروں کے جائز حقوق اور مفادات کی خلاف ورزی ہوتی ہو؛
(i) ایسی معلومات جن سے دوسروں کے جائز حقوق جیسے املاک دانش کے حقوق اور کاروباری رازوں کی خلاف ورزی ہوتی ہو؛
(j) کوئی ایسی معلومات جو نیک نیتی، عوامی امن و امان اور اچھے کردار کے خلاف جا سکتی ہوں یا جو قوانین اور ضوابط کی رو سے ممنوع ہوں۔
اس التزام کی آپ کی خلاف ورزی کے سبب کوئی عواقب، بشمول لیکن بلا تحدید خراب شدہ موضوع کے حوالے سے قانونی جوابدہی اور تاوان، آپ خود برداشت کریں گے۔

6. اظہار لا تعلقی اور جوابدہی کی تحدید
یہ سروس صرف آپ کے ذاتی استعمال کیلئے ہے اور کسی فریق ثالث کو فراہم نہیں کی جائے گی۔ یہ سافٹ ویئر، دستاویزی شہادت اور مواد "جوں کا توں" فراہم کیا گیا ہے۔ vivo کوئی بھی نمائندگی یا وارنٹی نہیں دیتی ہے، چاہے بدیہی ہو یا مضمر، جس میں پروڈکٹ کی منفعت پذیریاور خصوصی مقاصد کی اطلاق پذیری کے سلسلے میں، نیز درج ذیل حالات کے سلسلے میں نمائندگیاں اور وارنٹیز بلا تحدید شامل ہیں:
1) اس سروس سے آپ کی مخصوص ضروریات پوری ہوں گی؛ 2) یہ سروس بلا روک ٹوک، بروقت اور محفوظ انداز میں کسی نقائص کے بغیر فراہم کی جائے گی؛ 3) یہ سروس استعمال کرتے ہوئے آپ جو معلومات حاصل کرتے ہیں وہ سب درست اور معتبر ہیں؛ 4) اس سروس کے حصے کے بطور کوئی بھی نقائص یا خرابیاں ٹھیک کی جائیں گی۔
vivo کے ذریعے فراہم کردہ کسی بھی سروسز، کارکردگی یا فعالیت کی کسی خرابیوں یا غیر قانونی/غیر پابند استعمال کے مدنظر vivo کوئی جوابدہی قبول نہیں کرے گی۔ آپ vivo کے ذریعے فراہم کردہ کسی کارکردگی، فعالیت یا سروسز کو استعمال کرتے وقت تمام نافذ العمل قوانین کی تعمیل کریں گے۔

7. اس معاہدے کی معطلی یا اختتام‎
‎یہ معاہدہ درج ذیل حالات میں معطل یا ختم کیا جا سکتا ہے:
(a) آپ یہ سروس ختم اور سافٹ ویئر ان انسٹال کرنے کی درخواست کرتے ہیں؛
(b) آپ نے قوانین اور ضوابط یا اس معاہدے میں متعین کردہ کسی مواد، بشمول لائسنس کی پابندیوں، اپنے حلف ناموں اور وارنٹیز، وغیرہ کے تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے یا vivo کو معقول حد تک یقین ہے کہ آپ نے خلاف ورزی کی ہے یا خلاف ورزی کرنے کا شبہ ہے؛
(c) vivo قوانین اور ضوابط یا متعلقہ ملکی حکام کے تقاضے کے مطابق اس سروس کو معطل یا ختم کر دیتی ہے؛
(d) قدر آفات کا ایونٹ یا ناقابل پیشین گوئی تکنیکی مسئلہ پیش آ جاتا ہے (بشمول لیکن بلا تحدید سائبر حملے، نیٹ ورک کی ناکامی، وائرس انفیکشن یا دیگر ایسے وقوعات جو انٹرنیٹ کے معمول کے عمل کو متاثر کرتے ہوں)؛
(e) یہ سروس قوانین اور ضوابط کے تقاضے کے مطابق دیگر حالات، یا ناقابل مزاحمت وجہ یا vivo کے کاروبار کی دوبارہ ہم آہنگی کے سبب معطل یا بند کر دی جائے گی۔
مذکورہ بالا حالات میں سے کسی ایک کی بھی صورت میں،
(a) vivo کے پاس آپ کو دیا ہوا لائسنس برخاست یا ختم کرنے یا اس معاہدے کے مطابق امتناعی اقدامات اختیار کرنے کا حق ہے؛
(b) اس معاہدے میں درج کوئی بھی ایسے التزامات جو اپنی نوعیت کے لحاظ سے اس معاہدے کے اختتام کو باقی رکھتے ہوں وہ اس کے اختتام کے بعد بھی مؤثر رہیں گے الّا یہ کہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے ان کی تکمیل یا میعاد ختم ہو جائے۔

8. قابل اطلاق قوانین اور نافذ العمل شرائط
جب تک آپ کے مقام پر موجود قوانین کے ذریعے بصورت دیگر بیان نہ کیا جائے، یہ معاہدہ عوامی جمہوریہ چین کے قوانین کے مطابق نافذ کیا جائے گا اور لازم آئے گا، نیز تنازعہ کے قواعد کا لحاظ نہیں کیا جائے گا۔ آپ ڈانگ گوان نمبر 2 پیوپلز کورٹ کے دائرہ اختیار اور ان میں موجود مقام سے اتفاق کرتے ہیں اور اس طرح کے دائرہ اختیار یا مقام پر کسی اعتراض سے دستکش ہوتے ہیں۔ اگر پیوپلز کورٹ یہ فیصلہ کرتی ہے کہ اس معاہدے کا کوئی التزام یا التزامات کا کوئی حصہ کسی بھی وجہ سے ناقابل نفاذ ہے تو، باقی التزامات پوری طرح سے نافذ اور مؤثر رہیں گے۔

9. معاہدے میں اپ ڈیٹس‎
‎یہ معاہدہ اس کے جاری ہونے یا اپ ڈیٹ کیے جانے کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا۔ vivo بھی اور وہ تمام صارفین بھی جنہوں نے یہ سروس فعال اور استعمال کیا ہے اس معاہدے کے پابند ہوں گے۔
vivo کو اپنے آپریٹنگ کے حالات، مارکیٹ کے ماحول اور دیگر عوامل کی بنیاد پر وقتاً فوقتاً سروس کی شرائط کو تبدیل (بشمول متعلقہ شرائط میں ترمیم، اضافہ یا حذف) کرنے کا حق ہے۔ سروس کی شرائط تبدیل ہو جانے پر، vivo اپ ڈیٹ شدہ ورژن کو متعلقہ صفحات پر اپ ڈیٹ اور ڈسپلے کرے گی۔ اگر آپ شرائط میں ہوئی تبدیلیوں سے اتفاق نہیں کرتے ہیں تو آپ اس سروس کا استعمال بند کر سکتے ہیں۔ vivo کی فراہم کردہ سروسز کا استعمال جاری رکھ کر، آپ نے شرائط میں ہوئی تمام تبدیلیوں کو قبول کیا ہے۔

10. ہم سے رابطہ کیسے کریں‎
‎اگر آپ کا کوئی سوال، تبصرہ یا تجویز ہو تو براہ کرم ہماری کسٹمر سروس ہاٹ لائن کو ‎400-678-9688‎ پر کال کریں یا ‎‎https://www.vivo.com‎ کو ملاحظہ کر کے ہمارے آن لائن سروس ایجنٹس کی معرفت ہم سے رابطہ کریں۔

11. عمومی شرائط
(1)اس معاہدے میں درج تمام سرخیاں کلی طور پر سہولت اور حوالے کی آسانی کے ارادے سے ہیں اور اس معاہدے میں درج کسی التزام کی تعبیر پر ان کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
(2) اگر اس معاہدے میں درج کوئی بھی التزام کلی یا جزوی طور پر کسی بھی وجہ سے غلط یا ناقابل نفاذ قرار دیا جاتا ہے تو اس میں شامل باقی التزامات درست اور واجب التعمیل رہیں گے۔
(3) یہاں پر مذکور کسی بھی مواد سے آپ اور vivo کے بیچ کسی شراکت یا ایجنسی کا رشتہ تخلیق ہونے کا تصور نہیں کیا جائے گا یا ایسا لازم نہیں آئے گا۔
(4) vivo کو قوانین اور ضوابط کے ذریعے اجازت یافتہ گنجائش کے اندر اس معاہدے کے التزامات کی تعبیر کرنے کا حق ہے۔

کاپی رائٹ ‎©2016-موجودہ vivo Mobile Communication Co., Ltd.‎ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
رجسٹرڈ پتہ: No. 168, Jinghai East Road, Chang'an Town, Dongguan City, Guangdong Province, People's Republic of China
آخری تجدید: 9 نومبر 2020